گورنر سندھ نے طلباء یونین بحالی بل پردستخط کردیئے

کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل نے طلبا یونین بحالی بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔بل گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا، بل میں کہا گیا کہ طلبا انتخابات کے ذریعے سات سے گیارہ نمائندوں پر مشتمل یونین کو منتخب کریں گے، تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے۔بل کے مطابق تعلیمی ادارے کی سینیٹ/سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی، تعلیمی ادارے کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی میں بھی یونین کی نمائندگی ہوگی، دو ماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعط و ضوابط طے کریں گے۔بل کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہتھیار رکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہوگا، تعلیمی اداروں میں آتشگیر مواد ممنوع ہوگا، یونین مفاد عامہ کے پروگرامات اور طلبا کی سہولیات و ماحول کے لیے کام کرے گی۔
 دستخط

ای پیپر دی نیشن