ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نہیں عوام مارچ کر رہے ہیں۔ عمران خان پرانے کاریگر لے کر نیا پاکستان بنانے چلے تھے۔ پرانے کی بنیادیں ہی ہلا دی ہیں۔ نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے بعد صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور پوری اپوزیشن متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار ملک رضوان ہانس کی جانب سے لانگ مارچ کے سلسلے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک رضوان ہانس، ملک شکیل لابر، ملک نسیم لابر، راؤ ساجد علی، اے ڈی بلوچ، سلیم راجہ، ملک طارق ہانس، صائمہ عامر خان، راضیہ رفیق، الطاف وہنس، رانا ذوالفقار، ساجد بلوچ، سیلم الرحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر کئے جانے والے تمام دعوے ہوا ہوگئے۔ ملتان کی عوام تین، آج عوامی مارچ کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے سے قبل ہی جعلی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔ حکومت جو بل پاس کروانا چاہتی ہے اسے تو پاس کروا لیتی ہے، مگر جنوبی پنجاب صوبہ کے معاملہ میں ان کی بدنیتی واضح ہے۔
مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکومت ختم ہو جائے گی: یوسف گیلانی
Mar 03, 2022