iپٹرولیم مصنوعات‘ سٹیک ہولڈرز کا اجلاس‘ آئل کمپنیوں کا پرائسنگ میکنزم پر اظہار تحفظات

Mar 03, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کا چیئرمین اوگرا کی زیر صدارت اجلاس، آئل کمپنیوں اور ریفائنریوں کی جانب سے پرائسنگ میکنزم پر تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ حکومت نے قیمت میں کمی کے باعث ہونے والا نقصان خود برداشت کرنے اور انڈسٹری کو ہر ممکن مالی وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ چئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت پٹرولیم پرائسنگ ایشوز پر اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم، آئل کمپنیوں اور ریفائنریوں کے حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین اوگرا نے کہاکہ آئل انڈسٹری شارٹیجز اور پینک بائینگ جیسے حساس الفاظ استعمال نہ کرے، سیکرٹری پٹرولیم نے یقین دلایا کہ پرائسنگ میکنزم کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کر کے تمام شراکت داروں سے شئیر کیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات

مزیدخبریں