لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ہونیوالی ملاقات سے سیاسی بحران تھم گیا ہے۔ عمران خان لاہور سے مطمئن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ حکومت کو اس کی مدت پوری کرنے دی جائے، اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ملک میں امن اور سیاسی استحکام ترقی کیلئے ضروری ہے۔ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ کم کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔