لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لیکچرارز کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کے پرنسپل کو ذاتی حیثیت میں 9 مارچ کو طلب کرلیا۔ حجاب زہرا سمیت دیگر ان نے درخواستوںمیں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار پبلک سروس کمشن کے ذریعے بطور لیکچرار بھرتی ہوئے۔ درخواست گزار 2012 ء سے چونا منڈی فاطمہ جناح کالج میں بطور لیکچرارز پڑھا رہے ہیں۔