لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ عدالت نے ڈیفالٹر حمزہ ٹرانسپوٹیشن کمپنی کی مالکہ تمیز بیگم کی گلشن راوی میں 8 مرلے جائیداد نیلامی کیلئے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ بنکنگ عدالت نمبر 3 کے جج نے بنک الفلاح کی درخواست پر جائیداد نیلامی کا حکم دیا۔ بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو قرض کی عدم ادائیگی پر 2010ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا لیکن تمیز بیگم نے عدالتی ڈگری کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی جبکہ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر کمپنی کیخلاف 34 لاکھ 7 ہزار کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔ لہٰذا رقم کی ریکوری کیلئے ڈیفالٹر کمپنی کی رہن شدہ 8 مرلے جائیداد نیلامی کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر اشفاق حسین وڑائچ نے جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیا۔