نشتر کالونی : نامعلوم افراد کی فائرنگ،شہری قتل،سی سی پی او کا نوٹس


لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اظہر ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کوہاٹ کے رہائشی 50 سالہ دبئی پلٹ بلاول خان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شوہد اکٹھے کر کے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹا ؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن