بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت )نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ،غیرمعیاری آٹے کا سیکنڈل منظرعام پرآنے پرفلورمالکان میں کھلبلی مچ گئی، بوسیدہ آٹامارکیٹ سے آٹاواپس اٹھایاجانے لگا، افسران کیلئے سپیشل کوالٹی کاآٹاتیارکرکے فراہم کرنے کاانکشاف گزشتہ روز خبرشائع ہوئی تھی کہ بہاولپورمیں محکمہ خوراک کی مبینہ ٓاشیرباد کے باعث بہاولپور سے روزانہ سینکڑوں ٹن گندم نہ صرف دوسرے صوبوں میں سمگل ہورہی ہے بلکہ گندم پیس کرجوآٹاشہریوں کوفراہم کیاجارہاہے وہ بھی ناقص اورغیرمعیاری ہوتاہے انکشاف ہونے پرفلورملزمافیانے ناقص اورغیرمعیاری آٹامارکیٹ سے واپس اٹھاناشروع کردیاہے جس سے شہربھرمیں آٹے کی قلت پیداہوگئی ہے ذرائع کاکہناہے کہ فلورملزمالکان بیوروکریسی اوراعلی افسران کوآٹے کی سپیشل کوالٹی تیارکرکے دیتے ہیں تاکہ وہ ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کریں،شہریوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
خبر پر ایکشن