شہدا ء پولیس ہمارا فخر ہیں ،ا ے آئی جی کا ڈیرہ کا الوداعی دورہ 

ڈیرہ غازی خان ( خبر نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ریٹائرمنٹ سے قبل الوداعی دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے پرتپاک استقبال کیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور یاد گار شہدا پر پودا لگایا جبکہ پولیس شہداء کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے شہدا کے لواحقین میں تحائف اور امدادی رقوم تقسیم کیں۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی صدارت میں ڈیرہ غازی ریجن کا پولیس دربار منعقد ہواجس میں آرپی او محمد وقاص نذیر، ڈی پی او  ڈیرہ محمد علی وسیم، ڈی پی او راجن پور محمد افضل، ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت،  ڈی پی او لیہ ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ، ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان،ایس پی آر آئی بی ربنواز سمیت افسران و اہلکاران نے شرکت کی پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں اپنی سروس کے دوران سرخرو ٹھہرا اوراللہ پاک نے ہر مشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا آج میں محکمہ میں اپنے رفقا سے رخصت ہونے پر جہاں اداس ہوں وہیں عزت سے ریٹائرڈ ہونے پر خوش بھی ہوں۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور چاروں ضلعی سربراہان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کو اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحفے پیش کئے پولیس دربار کے بعدکیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ غازی خان کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ملٹی پرپز ہال کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا۔
اے آئی جی 

ای پیپر دی نیشن