روس یوکرین کشیدگی ،الیکٹرونکس آرٹ کا فیفا اور این ایچ ایل 22 سے روسی ٹیموں کو ہٹانےکا اعلان

روس کو یوکرین سے جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے، عالمی سطح پر مختلف پابندیوں کے بعد اب کھیلوں کے میدانوں سے بھی کچھ ایسی ہی خبریں آرہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ویڈیو گیم بنانے والی امریکا کی دوسری بڑی کمپنی الیکٹرونکس آرٹ (ای اے) نے فیفا اور این ایچ ایل 22 سے روسی ٹیموں کو ہٹانےکا اعلان کردیا ہے۔ای اے نے اپنی ٹوئٹ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم یوکرین کی عوام کے ساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرین پر حملے کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔الیکٹرانکس آرٹس اسپورٹس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس اور (نیشنل ہاکی لیگ) ٹائٹل میں روسی ٹیموں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اپنے شراکت داروں سے مشاورت کے بعد روسی قومی ٹیم اور تمام روسی کلبس کو ای اے اسپورٹس اور فیفا پراڈکٹس سے ہٹا دیا ہے، جن میں فیفا 22، فیفا موبائل اور فیفا آن لائن بھی شامل ہیں۔اس سے قبل یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سبب فٹبال کی عالمی تنظیم "فیفا” نے یوکرین پر روس کے حملے اور طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں کرائے گی۔دوسری جانب یوکرین حملے پر انگلینڈ فٹبال ٹیم نے بھی روس سے میچز نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن