قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) مسلح ڈاکوئوں کی اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تین گھنٹے لوٹ مار ،81تولہ طلائی زیورات 15 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمدیہ کے رہائشی محمد نعیم کے گھر دو مسلح ڈاکو گھس گئے جنہوں نے اہلخانہ کو یرغمال لیا ڈاکوئوں نے گھر میں موجود 81 تولے طلائی زیورات‘ 15لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔