راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ماہ فروری کے دوران مختلف مقدمات میں 217 ملزموں کو گرفتارکیا، بوگس نمبر پلیٹ، اوورلوڈڈ،غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلا کرعوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف 141 مقدمات ،غیر معیاری اوربغیر پاسنگ گیس سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیو ں کے خلاف 10مقدمات، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف 14 مقدمات ، 8870 گرام چرس اور18لٹر شراب برآمد کر کے 12 مقدمات درج کروائے گیا، بلااجازت گاڑیوں پر نیلی و سرخ لائیٹس نصب اور متفرق قانون خلا ف ورزی کرنے والوں 44 ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا عدالتی مفرور اور مختلف مقدمات میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، 1478 افراد کو بر وقت ضروری امداد فراہم کی گی پٹرولنگ پولس نے گھر سے بچھڑے ہوئے 7 بچوں کولواحقین کے حوالے کیا گیا 34 حادثات میں بروقت فرسٹ ایڈ دے کر 61 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 46 تجاوزات کو مستقل طور پرختم کر دیا گیا۔