راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن محمد اسلم عادل بٹ نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے پنشنرز کو آج تنخواہیں/پنشن مل گئی ہیں لیکن پاکستان ریلوے کے پنشنرز کو ابھی تک پنشن ادا نہیں کی گئی۔ کنسرن اکانٹس ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر آفس لاہور کے استفسار پر بتایا گیا کہ چیک تیار ہیں اور دیگر تمام کوڈل فارملٹیز مکمل کر لی گئی ہیں۔ لیکن وزارت ریلوے کی طرف سے ابھی تک فنڈز کا اجرا موصول نہیں ہوا ہے۔ مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آپ سے رابطہ کیا/درخواست کی کہ برائے مہربانی فنڈز کا بندوبست کریں اور بغیر کسی تاخیر کے ریلوے کی بیواں اور پنشنرز کو ادائیگی کے لیے جاری کریں۔