موٹاپا د نیا میں صحت عامہ کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ثناء اللہ گھمن 

Mar 03, 2022


 اسلام آباد( نا مہ نگار) ''موٹاپا کے عالمی دن ''کے موقع پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کا وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹرکے ساتھ مل کر آگہی تقریب کاانعقادکیاگیا، مہمان خصوصی سابق سرجن جنرل پاکستان آرمی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) کمال اکبرتھے،نائب صدرپناہ کرنل(ر)رڈاکٹر شکیل مرزا،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن،کنسلٹنٹ فوڈپالیسی پروگرام منورحسین ان کے ہمراہ موجود تھے،میزبانی کے فرائض وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹرمری روڈ راولپنڈی کی چیئرپرسن ارم ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر یمنیٰ میر نے انجام دئیے،چیئرپرسن وایڈوائزری بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے،ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موٹاپا کا عالمی دن مارچ میں منایاجاتاہے،جس کی رواں سال ''ہر ایک کو عمل کرنے کی ضرورت ہے''،موٹاپا دنیا کو درپیش صحت عامہ کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے،جودنیابھرکے 800 ملین لوگوں کو متاثر کرتاہے،اس کی وجوہات پرقابوپاناہوگا،تاکہ اس بیماری کے امکانات کوکم کیاجاسکے سابق سرجن جنرل پاکستان آرمی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) کمال اکبرنے کہاکہ دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی موٹاپے کے بحران میں اضافہ ہواہے۔

مزیدخبریں