راولپنڈی(محبوب صابر سے)وویمن ڈیویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر سینٹر راولپنڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر یمنٰی میر نے کہا کہ یہ سینٹرخواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے یہاں خواتین کو فنی تعلیم دی جاتی ہے جس میں سینٹر کی خواتین اساتذہ بیوٹیشن ، فیشن ڈئزائنگ ، کمپیوٹر کو رسسز، آرٹ ایند کرافٹس ، کھانا پکانے اور بیکنگ شامل ہیںاور اس وقت تک 100سے زائد خواتین تربیت حاصل کرچکی ہیں جن میں متعدد خواتین اپنے گھروں میں مختلف اشیاء تیار کرکے روز گارحاصل کر رہی ہیں، اس وقت سینٹر میں 157کے قریب خواتین فنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں،گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے ، خواتین کے ہاتھ کی تیار کی ہوئی مختلف قسم کی اشیاء نمائشوں میں رکھی جاتی ہیں جن سے حاصل ہونے والی رقم سے اخراجات پورے کئے جاتے ہیں، سینٹر کو چلانے کیلئے ایک ایڈوائزری کمیٹی بھی ہے جس کو تجاویز دی جاتی ہیں جو ان کو دیکھ کر منظوری دیتی ہے، یمنٰی میر نے بتایا کہ ایف نائن پارک سمیت دیگر جگہوں پر لگائی جانے والی نمائشوں میں اشیاء رکھی گئی تھیں، اب لاہور میں ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو میں بھی خواتین کی تیار کی ہوئی اشیاء رکھی جائیں
وویمن ڈیویلپمنٹ سینٹرخواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں،یمنٰی میر
Mar 03, 2022