شاہراہ قراقرم فیزII کے کے ایچ کوملکی اندرونی علاقوں سے جوڑے گا


 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) شاہراہ قراقرم فیزII پروجیکٹ کے کے ایچ کو پاکستان کے اندرونی علاقوں سے جوڑے گا، سی پیک کے ٹرانسپورٹیشن لنک کے طور پر، منصوبے کی کامیاب تکمیل نے مقامی معاشی اور سماجی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا ہے اور براہ راست یا بالواسطہ طور پر بے شمار نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں پلے بڑھے عدنان علی بچپن سے ہی شاہراہ قراقرم پر سفر کر رہے ہیں، 2015 میں سول انجینئرنگ کی ڈگری شروع کی اور 2016 میں شاہراہ قراقرم فیزII پروجیکٹ کے آغاز کے بارے میں سنا۔ ڈگری مکمل کرنے کے پروجیکٹ میں شمولیت کا موقع ملا یہ میرے لیے بہت خوش قسمتی تھی۔ عدنان نے کہا میں نے 2 ماہ کے تربیتی پروگرام کے لیے بطور ٹرینی انجینئر اس پروجیکٹ میں شمولیت اختیار کی۔ چینی انجینئرز کی طرف سے دی گئی محفوظ تکنیکی رہنمائی اور مدد سے بہت متاثر ہوا۔ بہت سی چیزیں سیکھی ہیں جس سے مجھے ساری زندگی فائدہ پہنچے گا۔ چینی کمپنی کے بے عیب ٹیم کے جوش و خروش اور کام کی اخلاقیات سے بہت متاثر ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن