لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی ٹیم میں شامل بیٹر عثمان خواجہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اردو میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پیغام عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا سے پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے، اپنے ملک جہاں میں پیدا ہوا اور راولپنڈی میں کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے، جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی سٹیڈیم بھی گیا تھا، اتنے سال بعد واپس آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مجھ سمیت ساری ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سے سیریز کیلئے کافی پرجوش ہیں ،آسٹریلیامیں تو بہت بار کھیل چکے ہیں اب خواہش تھی کہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے میچ جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔