پاکستان میں بہت محفوظ ‘فخر محسوس کررہے ہیں : نیتھن لیون 

Mar 03, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے کہاہے کہ پاکستان میں 24 سال بعد آئے ہیں، آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی مداحوں کیلئے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں۔پاکستان میں خود کو بہت محفوظ اور بہت فخر محسوس کر رہے ہیں،یہاں مہمان نوازی کمال کی ہے اور ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ امید کر رہے ہیں تینوں ٹیسٹ کانٹے دار ہوں گے۔ جس پچ پر پریکٹس کی وہ زیادہ سپن نہیں کر رہی تھی،2019ء کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا۔ ہم مثبت سوچ کیساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اتریں گے، ابھی معلوم نہیں کہ ایک یا پھر دو سپنرز کیساتھ میدان میں اتریں، ٹیم کے پاس ایشٹن اگر اور مچل مارش جیسے باصلاحیت آل راونڈرز ہیں۔ مارنس لابوشین اور سٹیو سمتھ اچھے اوپنر ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنا آسٹریلیا کیلئے چیلنجنگ ضرور ہوگا، ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے،امید ہے کہ سپن بھی ہوگی اور ریورس سوئنگ بھی دیکھنے کو ملے گی۔

مزیدخبریں