عمرکوٹ ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے بڑے مذہبی تہوارمہاشیوراتری شومہادیو کے میلے پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ اور مکمل آزادی کیساتھ رہ رہی ہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہے بھارت میں ہندو تا نظریہ لاگو کرنیکی کوششیں کی جاری ہے اس بھارت کو نقصان کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا پی پی آئی کے مطابق لال مالہی نے کہاکہ وہ اپنے ہمسایہ ملک بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا تحفظ کیاجائے مسلمانوں اور اقلیتوں کو انکے حقوق دیئے جائیں آج بھارت میں مسلمان بچیوں پر حجاب پر پابندی نماز سے روکنے کے ایشوز سامنے آرہے سیکولر بھارت کو یہ باتیں زیب نہیں دیتی ہیں