لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی اور محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے‘بھارت کے ویرات کوہلی ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں ۔بیٹنگ کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے ‘انگلینڈکے ڈیوڈ میلان چوتھے ‘نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے پانچویں ‘آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے ‘جنوبی افریقہ کے ریسائی وینڈر ڈیوسن ساتویں ‘نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں ‘سری لنکا کے پتھیوم نسانکا نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبرپر ہیں ۔ بائولرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ‘آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے ‘انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے ‘آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے ‘افغانستان کے راشد خان پانچویں ‘سری لنکا کے ونندو ہاسا رنگا چھٹے ‘افغانستان کے مجیب الرحمان ساتویں ‘جنوبی افریقہ کے انرچ نورجی آٹھویں ‘آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور پاکستان کے شاداب خان دسویں نمبر پر ہیں‘شاہین شاہ آفریدی بارہویں نمبر پر ہیں ۔ آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ‘شکیب الحسن دوسرے ‘معین علی تیسرے ‘گلین میکس ویل چوتھے ‘لیام لیونگ سٹون پانچویں ‘روحان مصطفیٰ چھٹے ‘جے جے سمتھ ساتویں ‘ذیشان مقصود آٹھویں ‘ایڈن مارکرم نوین اور ونندو ہاسا رنگا دسویں نمبرپر ہیں ۔