ازبک صدر کی پاکستان آمد، وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے.وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا استقبال کیا۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا اور توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان کے در روزہ سرکاری دورے پر چکلالہ ایئربیس پہنچے، ازبک وزیر خارجہ ، کابینہ کے ارکان ، اعلیٰ حکومتی حکام، تاجروں اور صحافیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

ازبک صدر کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلی سرکاری افسران، کاروباری اور میڈیا ارکان شامل ہیں،2016میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30سال مکمل ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن