بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھالیکن مارا نہیں، ہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہم عظیم فوج کا عظیم ملک پاکستان ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھالیکن مارا نہیں، ہم ایک پر امن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ انف ازانف ،ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے، اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا، وزیر داخلہنے کہا کہہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہم عظیم فوج کا عظیم ملک پاکستان ہیں۔