کورونا میں تمام پالتو بلیوں کو مارنے کے امکان پر غور کیا گیا تھا، سابق برطانوی وزیر

برطانیہ کے سابق وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر حکومت نے اس بات پر غور کیا تھا کہ تمام پالتو بلیوں کو مار دیا جائے۔سابق وزیر لارڈ بیتھل نے کہا کہ 2020 میں اس سے متعلق بات ہوئی تھی کہ جانور بشمول ایک کروڑ 90 لاکھ پالتو بلیاں کورونا وائرس پھیلا رہی ہیں۔برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ہم اس بیماری کے متعلق بہت کم سمجھ پائے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بہت بے یقینی تھی کہ آیا گھریلو بلیاں بھی کورونا پھیلا سکتی ہیں یا نہیں۔برطانوی وزیر نے کہا کہ ایک امکان پر غور کیا گیا تھا کہ ملک میں موجود تمام بلیوں کو ختم کر دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن