لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے عدالت عظمیٰ کے تین ماہ کے اندر الیکشن کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے مہنگائی اور بیروزگاری کے تابڑ توڑ حملوں سے عوام تنگ آچکی ہے۔نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اقتدار اور ڈالروں کی ہوس میں آئی ایم ایف کے کہنے پرعوام کو قربانی کا بکرا بنا کر ان کی گردن پر مہنگائی کی تیز چھری چلا دی ہے اور ملک میں 48 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
عوام مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں، ضیاء الدین انصاری
Mar 03, 2023