صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ڈاکٹر رخسانہ کوثر


لاہور (لیڈی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیل انتہائی اہمیت کے حامل ہیںیونیورسٹی کی طالبات ہاکی، کرکٹ، ہینڈ بال، والی بال، فٹبال سمیت سے ہر کھیل میں نہ صرف حصہ لے رہی ہیں بلکہ قومی سطح پر جیت کر اپنی یونیورسٹی اور شہر کا نام بھی روشن کر رہی ہیں. یونیورسٹی طالبات کا قومی ٹیموں میں منتحب ہونا بچیوں کے لیے مشعل راہ ہیں، یونیورسٹی طالبات کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پوری دنیا میں پہنچا رہی ہیں۔
 انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پاکستان کے سپورٹس ہب سیالکوٹ شہر کی جی سی ویمن یونیورسٹی میں چھٹے سالانہ سپورٹس گالاکی رنگا رنگ تقریب سے خطاب میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن