علامہ اقبال مدیر ’’نقیب‘‘ بدایوں وحید احمد کے نام 7 ستمبر 1921ء کو لکھتے ہیں اس زمانے میں سب سے زیادہ بڑا دشمن اسلام اور اسلامیوں کا نسلی امتیاز و ملکی قومیت کا خیال ہے۔ پندرہ برس ہوئے جب میں نے پہلے پہل اس کا احساس کیا۔ اس وقت میں یورپ میں تھا۔ اس احساس نے میرے خیالات میں انقلاب عظیم پیدا کر دیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ کی آب و ہوا نے مجھے مسلمان کر دیا۔
(ماخوذ از انوارِ اقبال مرتبہ بشیر احمد ڈار)
ماخوذ از انوارِ اقبال مرتبہ بشیر احمد ڈار
Mar 03, 2023