جنگ ختم کریں، امریکی وزیر خارجہ، یوکرائن پر حملے کے بعد روسی ہم منصب سے پہلی ملاقات 

Mar 03, 2023


نئی دہلی (نیٹ نیوز) فروری 2022ء میں یوکرائن پر روسی حملے کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی۔ سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا نئی  دہلی  میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر سائیڈ لائن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان  10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ملاقات کے دوران میں نے روسی وزیر خارجہ سے وہی کہا جو گزشتہ ہفتے ہم نے اور دیگر کئی لوگوں نے  اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کہا تھا یا جو کچھ جی 20 سمٹ میں شریک وزرائے خارجہ ان سے کہہ رہے ہیں کہ یوکرائن میں جاری جنگ کو ختم کریں۔ کیوں کہ بامقصد سفارتکاری کے ذریعے ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے۔ اس دوران روسی وزیر خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ نیو سٹارٹ ٹریٹی کو بحال کریں کیونکہ معاہدے کو منسوخ کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی تاہم ملاقات کے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ دوسری جانب بھارت میں جاری جی 20 سمٹ کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے یوکرائن کے معاملے پر حمایت حاصل کرنے کیلئے مختلف سفارتکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
امریکی وزیر خارجہ

مزیدخبریں