دبئی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کرونا وائرس وبا کی پابندیاں ختم اور فضائی سفر بحال ہونے کے بعد ریکارڈ منافع کمایا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے 2022 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر منافع کمایا جو2021 کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح کمپنی کے سالانہ ریوینیو میں 72 فیصد اضافہ ہوا اور یہ دو ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر غیث الغیث نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی دبئی میں بڑے مواقع کا اندازہ لگا لیا تھا اور فضائی سفر کی طلب میں اضافے کے بعد ہم نے اپنے آپریشنز کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی۔
دبئی/ منافع
کرونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد فلائی دبئی کو ریکارڈ منافع
Mar 03, 2023