لاہور (خبرنگار)گریٹر اقبال پارک میں بدسلوکی کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نے مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیروی افسر نے عائشہ کے فیصلے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے کہا کہ عدالت کو تحریری جواب فراہم کیا جائے۔ عدالت نے ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو آج طلب کر رکھا تھا۔ مقدمہ میں ملوث 17 ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ پولیس نے پیش کردہ چالان میں مرکزی ملزم ریمبو سمیت دیگر کو تفتیش میں قصوروار قرار دیا تھا۔ چالان میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم ریمبو نے دیگر ملزمان سے ملکر گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان نے ٹک ٹاکر خاتون کو بلیک میل کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 10 مختلف دفعات کے تحت تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ٹک ٹاکر