فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے پولیس چوکی لبان والا میں ہلاک ہونے والے شہری قیصر عباس کے مقدمہ قتل میں نامزد اے ایس آئی رانا فاروق اور 3 کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا ہے۔ ان اہلکاروں نے چوری کے مقدمہ کے ملزم قیصر شاہ کو تشدد کر کے بلاک کردیا۔ مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔