کاہنہ:پولیس سوگئی، ڈکیتی ،رہزنی ، اغوا کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ 


کاہنہ (نامہ نگار )کاہنہ میں جرائم پیشہ افراد نے ڈیرے ڈال لئے۔ ڈکیتی ،چوری ،رہزنی اور اغوا کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ گشت کا نظام بری طر ح ناکام پولیس لمبی تان کر سو گئی۔ ڈاکوئوں کو کھلی چھٹی ڈیڑھ ہفتے میں درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔کاہنہ گردو نواح کے شہری کاہنہ پولیس کے ہاتھوں عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ڈاکوئوں کے سوا پولیس روڈوں پر نظر نہیں آتی۔ گشت کرنے والی گاڑی اور اہلکار دوستوں کے ہاں گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں جبکہ گردو نواح روڈوں پر ڈاکو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہوتے ہیں۔ شہری ڈاکوئوں کے خوف سے سر شام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن