محکمہ لوکل گورنمنٹ کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے ،ابراہیم حسن مرادq


لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اور اس محکمے کو ایک ماڈل ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ای-ٹینڈرنگ اور ای-بڈنگ کا نظام متعارف کروایا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ میں سروسز اور پیمنٹس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔سروسز اور ڈیلوری کو تیز کرنے کے لئے بینک آف پنجاب سے اشتراک کیا جائیگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فراڈ اور دھوکے دہی سے بچنے کے لئے کاغذی رسیدوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جائیگا۔لوگ گھر بیٹھے ایپلیکیشن کے ذریعے پیمنٹس کر سکیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر سروسز پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...