کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ عقب جنرل ہسپتال میں3بچوں‘5خواتین سمیت 30 سے زائد افراد کو سفید رنگ کے باولے کتے نے کاٹ لیا۔زخمیوںکو جنرل ہسپتال لاہور میں ابتدائی طبی امداد اور انجکشن لگانے کے بعدڈسچارج کردیاگیا۔
ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسیب نے بتایا جنرل ہسپتال لاہور آنے والوں میں ریحانہ،ثناء ،ارشاد بی بی،انجل‘ زونیرہ‘غلام نبی،احتشام،دانش،ثنااللہ،ریاض،رمضان،فجر،کاشف مانگا اور جمیل‘ افضل، نعمان، ذوالقرنین ،ارشد،ریاض، راشد،ذوالفقار،نثار،اشفاق، حسن،عثمان،جمیل اور شان شامل ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا علاقہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے مگر شکایات کے باوجود عرصہ سے آوارہ کتوں کے سدباب کیلئے کاروائی نہیںکی گئی اور اب باولے کتے کی وجہ سے دو دن سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہیں۔
کوٹ لکھپت