ماحولیاتی تبدیلیاں، معاشی بدحالی افغانستان میں انسانی بحران بڑھا رہی: اقوام متحدہ 

Mar 03, 2023


کابل  (اے پی پی)افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی نمائندے اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الاکبروف کہاہے کہ افغانستان میں  اب بھی سنگین انسانی بحران موجود ہے۔ کابل سے وڈیو لنک کے ذریعے نیویارک میں صحافیوں  سے بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور معاشی بدحالی افغانستان میں  موجود انسانی بحرا ن کی شدت میں اضافہ کر رہی ہیں اورلڑکیوں کو تعلیمی اداروں  میں واپس لانے   کے حوالے سے  کسی قسم کی حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے  کہاکہ افغانستان میں   28 ملین سے زیادہ لوگ زندہ رہنے کے لیے امداد پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور شام میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلوں کے باوجودافغانستان رواں سال     بھی   دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران کا شکار ملک  بنا ہوا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کو  اس سال افغانستان  کی  مدد کے لیے 4.6 بلین ڈالر درکار ہیں۔  

مزیدخبریں