پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظیفہ کیلئے کاغذات جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع


لاہور(نامہ نگار) آئی جی آفس نے پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کیلئے وظیفہ جات برائے سال 2022 کیلئے کاغذات جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔محکمہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام حاضر سروس،ریٹارئرڈ اور دوران سروس وفات پا جانے والے پولیس ملازمین اپنے اپنے بچوں کے سکالر شپ فارم برائے سال 2022بمعہ دستاویزات 8مارچ 2023تک اپنے اپنے یونٹو ں میں جمع کروائیں تاکہ ان کے کیسز بروقت آئی جی آفس میں بھیجے جا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...