سیالکوٹ پولیس کو  مطلوب  ملزم  یو اے ای سے گرفتار

Mar 03, 2023


سلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم  یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عمر شہزاد سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا۔ متعلقہ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو یواے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
 گرفتار

مزیدخبریں