اسلام آباد(نا مہ نگار)لاپتہ افراد کمیشن نے چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بھرپور کوششوں کے باعث اپنے قیام سے اب تک مجموعی طور پر7ہزار 105 کیسز نمٹائے ہیں،کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2023 تک 9 ہزار 294 شکایا ت موصول ہوئیں جبکہ فروری میں99 شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9393ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افرادکمیشن نے جنوری 2023تک7038کیسز نمٹائے تھے جبکہ فروری میں67کیسز نمٹائے، اب تک مجموعی طور پر نمٹائے گئے کیسز کی تعداد7105ہے جبکہ 28 فروری 2023 تک 2288 کیسز پر کارروائی جاری تھی۔ کمیشن کی کوششوں سے 53افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ان لاپتہ افراد میں حراستی مراکز ، جیلوں میں قید اور انتقال کرنے والے افراد شامل ہیں۔
لاپتہ افراد