کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر بلوچی لباس زیب تن کیا اور پگڑی بھی پہنی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل نے کہا جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین الاقوامی تعلقات کے لازمی اجزا ہیں۔ ان کا کہنا تھا ثقافتی تبادلہ جرمنی میں زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کو مثبت سرگرمیوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔ جرمن قونصل جنرل نے بلوچی کپڑوں کے ساتھ جرمن پرچم کے رنگوں میں بلوچی پگڑی پہنی۔
بلوچ ثقافت