لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال سپر سٹار لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔دو مسلح افراد نے لائیونل میسی کے سسرالی رشتہ داروں کی سپر مارکیٹ میں فٹبالر کیلئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا اور فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھے۔حملہ آوروں نے ایک کارڈ بورڈ پر پیغام چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے ’میسی، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، جاکن ایک منشیات سمگلر ہے اور وہ اب تمہارا خیال نہیں رکھے گا۔لائیونل میسی نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
اور وہ اس وقت پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے فٹبال کھیل رہے ہیں۔