سٹی کورٹ سے لاپتہ شہری کیلئے  حراستی مراکز کو خطوط لکھنے کا حکم 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ سے لاپتہ ہونے والے شہری کے اہلخانہ کی درخواست پرتفتیشی افسر کو حراستی مراکز کو خطوط لکھنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سٹی کورٹ سے لاپتہ ہونے والے شہری کے اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اہلخانہ کے وکیل نے موقف دیا کہ عمر زمان 2014میں سٹی کورٹ سے لاپتہ ہوا۔ جسٹس نعمت اللہ نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے اب تک کیا ہوا، کوئی جواب نہیں آپ کے پاس۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 22جے آئی ٹیز سیشن ہوچکے کچھ پیش رفت نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 28مارچ تک پیش رفت سے آگاہ کریں۔ عدالت نے پولیس تحقیقات پر اظہار افسوس کیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے کیا عمر زمان حراستی مراکز میں قید ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حراستی مراکز کو خطوط لکھنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن