کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت شروع ہونے والے ہفتہ طلبہ کے دوسرے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کی۔ نعت خواں قاری اسد الحق، محمد شفیق، سید شاہد حسین قادری منصفین جبکہ نظامت سید عمار بابر کر رہے تھے۔ پہلی پوزیشن طالبات میں اپرا حفاظ گراز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی ایمان احمد، دوسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کریم آباد کی علشبہ ظہیراور تیسری پوزیشن ہمدرد پبلک اسکول محمد بن قاسم ایونیو کی اروا غوری نے حاصل کی نے حاصل کی اسی طرح طلبا میں پہلی پوزیشن زبیدہ سلمان میموریل اکیڈمی اورنگی ٹان کے محمد احتشام، دوسری پوزیشن فضل مشتاق ایجوکیشن فانڈیشن اسکول کے جنید نسیم اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جامعہ تاجیہ نارتھ ناظم آباد کے عبدالحسیب نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شرف علی شاہ نے کہا کہ نعت پڑھنے سے محبت رسول ؓ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے‘ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ہمارے اداروں میں بہترین نعت خواں موجود ہیں صرف ان کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے اور میٹرک بورڈ اس سلسلے میں ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ محبت رسول ؐ ہے کہ ہم سیرت مصطفی ؐ پر عمل کریں۔پروگرام میں سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق،ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔
شرف علی شاہ