اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سٹالڈ ونڈ انرجی پراجیکٹس پر وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہوا،کمیٹی کی تشکیل وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کی سفارش پر کی گئی ہے۔کمیٹی کا مقصد گزشتہ دور حکومت سے نامکمل اور روکے گئے منصوبوں کی جلد تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تعین اور انکو دور کرنے کی سفارشات دینا ہے۔اجلاس میں جناب ریاض حسین پیرزادہ کی جانب سے تجویز دی گئی کہ جو کمپنیاں طے کردہ معیار پر پوری اترتی ہیں انکو جلد از جلد منصوبوں کی تکمیل کی اجازت ملنی چاہیئے اور کمپیٹیٹو بڈننگ کے طریقہ کار میں بہتر ی لائی جانی چاہیئے ۔اگلے اجلاس میں تمام صوبوں کو پیشگی اطلاع کے بعد اجلاس میں شامل کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ سیر حاصل بحث کے بعد جامع سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جا سکیں۔کمیٹی کا دوسرا اجلاس 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کی سربراہی میںسٹالڈ ونڈ انرجی پرجیکٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس
Mar 03, 2023