ایل سیز کھولنے کی اجازت نہ دینا جی ایس پی پلس سے انحراف: جرمن سفارتخانہ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کی وارننگ دیدی۔ جرمن سفارتخانہ نے اکنامک افیئرز کے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی گاڑیوں کے آفیشل امپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کمرشل امپورٹرز نے جرمنی سے الیکٹرک  گاڑیاں خریدنے کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔ سٹیٹ بنک جرمنی سے الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے نہیں دے رہا۔ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب  سے بڑا پارٹنر ہے۔ الیکٹرک کاروں کی درآمد کی اجازت نہ دینا باہمی تجارت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ایل سیز کھولنے کی اجازت نہ دینا جی ایس پی پلس رجیم  سے انحراف ہے۔

ای پیپر دی نیشن