بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے ، صدر 

Mar 03, 2023


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا،صدر مملکت کا خدمات کی بہتر فراہمی ، مقاصد کے حصول کیلئے بیورکریسی میں جلد فیصلہ سازی کی روح پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، صدر مملکت نے کہا کہ بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے ، ملکی ترقی سست ہوتی ہے ، صدر مملکت کا بہتر گورننس اور خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے سول سرونٹس کو جدید علم اور تکنیک کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیابورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں نوجوان پروفیشنلز کو بطور انٹرنیز بھرتی کرنے کی منظوری دی ،تمام نیشنل انسٹیٹیوٹس آف مینجمنٹ میں بورڈ کی کمپیوٹر آپریٹرز کی گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی ،کمپیوٹر آپریٹرز کے عہدے کا نام بدل کر آئی ٹی آفیسرز کرنے کی بھی  منظوری  دی گئی ،بورڈ نے فنانس ڈویڑن کے آفس میمورنڈم کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کو خصوصی رعایت دینے کی بھی منظوری  دی ۔

مزیدخبریں