لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ ان لوگوں پر تنقید کرنے کیلئے آپ کا حوصلہ ہے۔ ٹوئٹر پر عمران کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ بے رحمانہ لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، ظالمانہ ڈیل جو آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کی اور پھر اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں ڈالا، ہم اس کو ختم کر رہے ہیں۔ آئیے اس تباہی کیلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ جنہوں نے آپ کو چار سال تک چن لیا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر ورسوخ کی باقیات کا بھی جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، انشاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
عمران کی آئی ایم ایف ڈیل پر خلاف ورزی نے ملک بدحالی میں ڈالا : مریم نواز
Mar 03, 2023