تھرپارکر (نامہ گار ) ننگرپارکر کے قریب جوڑے کی اجتماعی خودکشی، ایک ہی درخت سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد، عشق میں ناکامی کے باعث جوڑے نے خودکشی کی پولیس ۔تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں کا سلسلا تھم نہ سکا ہے، گزشتہ روز ننگرپارکر کے نواحی گاؤں کواڑہ میں نوجوان جوڑے کی ایک ہی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیں ملی، جن کے شناخت 16 سالہ میناوتی اور 18 سالہ اجے کولہی کے طور پر ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان لڑکی اور لڑکا ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اور رشتہ داروں کی جانب سے لڑکی کی مرضی کے خلاف گاؤں کی دوسری لڑکی سے منگنی کروائی گئی جس کے بعد لڑکے اور لڑکی نے ناراض ہو کر اجتماعی خودکشی کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکا اجے کولہی نویں کلاس کا طالب علم تھا، جس کی جیب سے خط برآمد ہوا ہے، لیٹر میں لڑکے نے اپنے ورثا کو تنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا بھی لکھا ہے۔ دوسری جانب لڑکے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کبھی ہم سے اپنی محبت کا ذکر نہیں کیا۔
جوڑے کی خودکشی