ٹنڈو محمد خان میںڈی سی  یاسر بھٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح کر دیا 

Mar 03, 2023


ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی نے ڈی سی سیکرٹریٹ میں ڈی سی ہاؤس پر نمبر لگا کر ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل خانہ شماری اور آدم شماری کی جا رہی ہے ایک ماہ تک جاری رہے گی جس کو دو مراحل میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں پہلا مرحلہ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور دوسرا یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ جس کا آج ہم نے آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مردم شماری ڈیجیٹل بنیادوں پر کی جا رہی ہے جس میں اعدادوشمار جمع کرنے والوں کو ٹیبلٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سروے میں ضلع میں موجود تمام لوگوں، مکانات اور وسائل کو اس سروے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ان کی گنتی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں 767 بلاکس بنائے گئے ہیں 385 شمار کنندگان کام کر رہے ہیں جن میں 63 سپروائزرز ہیں۔ ان کے کام کو چیک کرنے کے لیے بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جو اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس مردم شماری کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان انور علی میمن، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان آفتاب بزدار، آزاد بردی، مختارکار ریاض پتولی اور مردم شماری کا عملہ ان کے ہمراہ تھا۔
ڈی سی  یاسر بھٹی 

مزیدخبریں