پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈتقریب ،ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر PPRA کے سپرد


لاہو ر (کامرس رپورٹر ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب میں ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی PPRA نے ای۔پروکیورمنٹ سافٹ ویئر پنجاب PPRA کے حوالے کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور چیئرپرسن PPRA نے بطور مہمان خصوصی ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر لانچ کیا۔اجلاس کو ای۔پروکیورمنٹ سافٹ ویئر کی اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا جس میں ای۔رجسٹریشن کی صلاحیت، ای۔بولی کی تشخیص کے طریقے پیدا کرنا، ای۔پلاننگ اور ای۔ ایڈورٹائزنگ، بولی کی دستاویزا ت تک رسائی، ای۔شکایات کے ازالے کا نظام، ای۔ رسید، اور دیگرشامل ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ان کاوشوں کو سراہا اور سافٹ ویئر کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب PPRA نے پنجاب بھر میں ای پروکیورمنٹ کے نفاذ کیلئے 2021 میں ای پروکیورمنٹ پراجیکٹ شروع کیا تھا اور اس کا مقصد صوبے میں پبلک پروکیورمنٹ مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانا ہے جس کا مقصد محکموں میں شفافیت، احتساب، پیسے کی قدر اور کاروباری ترقی اور ای پروکیورمنٹ کو کارکردگی کے ساتھ بہتر بنانا ہے۔ اس کے نتیجے میں پبلک پروکیورمنٹ میں عوامی اخراجات کے 5سے 30فیصد کی خاطر خواہ بچت بھی ہوگی جیسا کہ مختلف مطالعات میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ ای پروکیورمنٹ سسٹم ویب پر مبنی حل پر مشتمل ہے جہاں حکومت کے تمام لائن ڈپارٹمنٹس خریداری کی سرگرمیوں کے اختتام تک قابل رسائی ہوں گے۔ تقریب میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر سہیل انور، ایم ڈی فیڈرل پی پی آر اے مقبول احمد گوندل، ایم ڈی پنجاب پی پی آر اے وقار عظیم، چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن