مجرم ٹولہ مسلط کئے جانے کی قیمت ادا کر رہے ، قرضے 14 ٹریلین سے بڑھ گئے : عمران 

Mar 03, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں