سکھر(بیورو رپورٹ) علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس معاملہ، سماعت 10مارچ تک ملتوی ، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جے یو آئی رہنما مولانا خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ملزمان فریق کے وکلا ء کی غیر موجودگی کے باعث 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج عبدالرحمن قاضی نے کیس کی سماعت کی عدالت میں فریادی فریق کے مولانا طاہر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، مولانا محمد صالح اندھڑ، طارق سومرو، حافظ عبدالحمید مہر پیش ہوئے، عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی ، واضع رہے کہ 9 سال قبل جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کیا گیا تھا، شہید خالد محمود سومرو قتل کیس گزشتہ 9 سالوں سے اے ٹی سی کورٹ انسائیڈ سینٹرل جیل سکھر میں زیر سماعت ہے۔
خالد محمود سومرو
علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس ،، سماعت 10مارچ تک ملتوی
Mar 03, 2023